سوپور// سوپور کے ایک مضافاتی گائوں میں شبانہ تلاشی آپریشن کے دوران جنگجوئوں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو رات گئے تک جاری رہا۔پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ براٹھ کلاں سوپور میں رات دیر گئے جنگجوئوں کی موجودگی پر محاصرہ کیا گیا جس کے بعد یہاں جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو یہاں 2یا 3جنگجوئوں کے بارے میں اطلاع ملی تھی جس کے بعد تانترے محلہ کی ناکہ بندی کی گئی لیکن اسی دوران جنگجوئوں اور فورسز میں فائرنگ شروع ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گائوں میں روشنیوں کا انتظام کرلیا گیا ہے اور جھڑپ جاری ہے۔