وجے پور//سرحدی علاقوں کے کسانوں نے وجے پورمیںبجلی اورنہرکاپانی کی سپلائی نہ ہونے کے سبب انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین کی قیادت سابق وزیر اورجے کے پی سی سی کے جنرل سیکریٹری منجیت سنگھ کررہے تھے۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ ہمیں بجلی کی سپلائی فراہم نہیں کی جارہی ہے اورچوبیس گھنٹوں میں سے صرف دوگھنٹے ہی بجلی سپلائی ملتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پانی کی عدم دستیابی کے سبب کسان کھیتوں میں نہرکے پانی سے آبپاشی کرنے کیلئے پمپوں کااستعمال کرنے سے قاصرہیں۔انہوں نے کہاکہ سرحدی علاقوں کے لوگ بجلی کی عدم دستیابی سے شدیدمشکلات جھیل رہے ہیں۔انہوں نے اے ڈی سی اورڈی سی سانبہ کوانتباہ دیاکہ اگرکسانوں کے مسائل کاازالہ نہیں کیاگیاتوبڑے پیمانے پراحتجاج کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہاکہ سرحدی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کرکے کسانوں کے مسائل کاجلدازجلدنپٹارہ کیاجاناچاہیئے۔اس کے علاوہ وجے پور۔رام گڑھ سڑک کی خستہ حالی پربھی تشویش کااظہارکیااورانتظامیہ سے مانگ کی کہ سڑک کی حالت زارکوبہتربنایاجائے۔