جموں// امبپھلا ۔جانی پور۔ ہائی کورٹ روڈ پر نیو پلاٹ میں واقع جے ڈی اے کمپلیکس ،جے اینڈ کے ٹریجری نیو پلاٹس کے قریب بجلی کے کھمبے اچانک نذر آتش ہوئے جس سے اس علاقہ میں بجلی گل ہو گئی ۔ ان باتوں کا اظہا رکرتے ہوئے جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے محکمہ بجلی پر الزام لگایا کہ وہاںتاروں کی فوری مرمت کرے ،تاکہ علاقہ کو بجلی فراہم ہو سکے۔ سنیل ڈمپل کی قیادت میں حلقہ کے عوام بشمول کاروباریوں نے محکمہ بجلی کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بجلی گل ہو جاتی تھی لیکن ارکان کی ناقص پائپوں اورایم سی بکس موت کا کنواں بن گئے ہیں ،جو انسانی جانوں کیلئے خطر ناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے انسانی جانوں ،رہائشی مکانات اور جائیداد کو خطرہ پیدا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی مکانات میں بجلی کی کم وولٹیج اور فلیکچویشن سے الیکٹرک گیجٹز کو کافی نقصان ہوا ہے۔ سے نے محکمہ بجلی اور محکمہ آب رسانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل نے سرکار سے شہر میں بجلی کی لمبی کٹوتی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جموں بند کا انتباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے شہر میں پانی اور بجلی کی کافی کٹوتی ہے۔مظاہرین کا مبینہ الزام ہے کہ سرکار پانی کی قلت کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مومینٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے کہا کہ علاقہ میں گذشتہ چار دنوں سے پانی کی سپلائی نہیں کی گئی ہے،جس کی وجہ سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے مبینہ الزام لگایاکہ ویسٹ اسمبلی حلقہ میں بجلی باقاعدہ سے سپلائی نہیں ہو رہی ہے۔انہوں نے مانڈا۔ امبپھلا گرڈ اسٹیشن مناسب طریقہ سے کام نہیں کر رہا ہے کیونکہ اس گرڈ اسٹیشن پر بہت زیادہ لوڈ رکھا گیا ہے۔انہوں نے مانڈا۔ امبپھلا گرڈ اسٹیشن مناسب طریقہ سے کام نہیں کر رہا ہے کیونکہ اس گرڈ اسٹیشن پر بہت زیادہ لوڈ رکھا گیا ہے۔انہوں نے جانی پور میں نیا 50 MWTریسیونگ گرڈ اسٹیشن وئم کرنے کا مطالبہ کیا ،تاکہ صارفین کو بغیر کسی پریشانی کے بجلی فراہم ہو۔مظاہرین میں ڈاکٹرشام سروپ،منجیت آنند، چمن پوار ، اسی گورمیت سنگھ ، ست پال کوہلی،راجیش ،انمول کمار، ساحل گپتا، انیل ابرول ، وجے شرما ، پی سی کپور، وجے شرما ، انیل ابرول، راجیش ٹال، ساہل گپتا، ارجن ،انمول ا و دیگران بھی شامل تھے۔