پونچھ//بار ایسو سی ایشن پونچھ نے ڈپٹی کمشنر پونچھ کے تبادلے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیاہے۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وکیل تاج حسین شاہ نے کہاکہ یہ فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے اوراس کا نقصان پونچھ کی عوام کو ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایک مقامی افسر ہونے کے ناطے اعجاز اسد نے بہت ہی عمدہ کام کیا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے جہاں سرحدی عوام کے مسائل کئے وہیں ترقیاتی سطح پر بھی تبدیلیاں لائیں اورعوام دوست افسر کاتبادلہ افسوسناک ہے۔ اس موقعہ پر سجاد احمد چوہان، ایڈووکیٹ امتیاز احمدجٹ، ایڈووکیٹ ظہیر احمد بھٹی، ایڈووکیٹ طارق حیات، ایڈووکیٹ فاروق شیخ،ایڈووکیٹ خالد حسین شاہ،ایڈووکیٹ نصیر احمد قادری اور ایڈووکیٹ مدثر ملک بھی موجو دتھے۔