بارہمولہ // شیری بارہمولہ میں سنیچر کو ایک سڑک حادثے میںایک ادھیڑعمر شخص ہلاک ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق سنیچر کے روز شیری بارہمولہ کے زہ علاقے میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے راہ چلتے 60برس کے ایک شخص غلام نبی وازہ ولد غلام احمد وازہ ساکنہ زم زم پورہ زنڈفرن کو شدید ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔اس دوران اُسے زخمی حالت میں فوری طور ضلع اسپتال بارہمولہ پہنچایا گیا جہاںسے ڈاکٹروں نے اُسے سکمز منتقل کیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔