بارش کا قہر ،لٹھونگ سڑک کھڈوں میں تبدیل

بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سرنکوٹ کے لھٹونگ علاقہ میں بارشوں کی تباہی نے لوگوں کو بے بس کر دیا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ علاقہ میں جانے والی رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے اب عام لوگوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہو نا شروع ہو گئی ہے ۔مقامی مکینوں کا کہنا ہے کہ ہر طرف سڑکیں تباہ ہو رہی ہیںاوراس کی اہم وجہ یہ ہے کہ تعمیراتی ایجنسیاں صرف فنڈ ز کا غیر ضروری طور پر استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ غیر معیاری کام کی وجہ سے رابطہ سڑک کے حفاظتی باندھ ٹوٹ چکے ہیں جبکہ نکاسی نظام بھی پوری طرح سے مفلوج ہو کررہ گیا ہے ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کونسل کے رکن شاہنواز چوہدری نے مذکورہ مقام پر جا کر سڑک کا جائزہ لیا ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کو قابل آمد ورفت بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں ۔