سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ میں منگل کو اُس وقت کم سے کم ایک درجن مسافر زخمی ہوگئے جب اُنہیں سیر کیلئے لیجارہی بس بابا ریشی علاقے میں اُلٹ گئی۔
اطلاعات کے مطابق یہ بس کچھہامہ بارہمولہ سے بابا ریشی کی طرف جارہی تھی جب یہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکرحادثے کا شکار ہوئی۔اس حادثے کے نتیجے میں کم سے کم ایک درجن سے زیادہ مسافروں کو چوٹیں آئیں۔
سبھی زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے پانچ زخمی افراد کو ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بھی اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔