واشنگٹن /یو این آئی//سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی ٹیکس پالیسی سے صرف چین کو فائدہ ہوگا۔ہفتہ کو ڈیو موئنز میں آئیووا اسٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں اپنی 'امریکہ بچاؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا منصوبہ تجارتی ٹیکس کی شرح کو دنیا میں سب سے زیادہ اور حقیقت میں کمیونسٹ چین نامی مقام کے مقابلے میں کافی زیادہ بنا دے گی۔مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کا ٹیکس منصوبہ چین میں نوکریاں تلاش کرنے والوں کے لیے امریکی کاروباری اداروں کو ٹیکس کے فوائد دے گا۔ انہوں نے اصرار کیا کہ وہ مسٹر بائیڈن کے برخلاف ملک کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو چین جانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ بائیڈن اخراجات کا بل محنت کش خاندانوں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھا دے گا جیسا کہ پہلے کبھی نہیں تھا۔