سرینگر// حکومت نے وضاحت کی ہے کہ جموں کشمیر کی سابق قانون ساز کونسل کے ملازمین کے انتظامی شعبے کیلئے محکمہ قانون ،انصاف و پارلیمانی محکمہ ہی انتظامی محکمہ رہے گا،جبکہ ضلعی افسراں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ تحریر اور سنبھالنے کے طریقہ کار کو بھی وضع کیا گیا ہے۔ محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کی سابق قانون ساز کونسل کے ملازمین کیلئے محکمہ قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور کیڈر کنٹرولنگ وانتظامی محکمہ رہے گا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے ایک اور علیحدہ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ مشترکہ حدود رکھنے والے سپرنٹنڈنگ انجینئروں اور ایگزیکٹو انجینئرزوںسمیت ضلعی سطح کے افسران کے سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کے کنٹرول میں رہیں گے۔مزید حکم دیا گیا ہے کہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ بدستور تحصیلداروں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ لکھنے کے لیے ابتدائی افسر رہے گا ۔