اے نبی محترمﷺ

 قلبِ مُضطر کو میرے سُکوں مل گیا
اے نبی ؐ محترم آپؐ سے مل گیا
 
زینۂ معرفت کا پتا ہے مجھے
اے نبیؐ محتشم آپ ؐ سے مل گیا
 
بندگی کا سلیقۂ نایاب بھی
اے سراپا کرم آپؐ سے مل گیا
 
لذتِ باغِ جنت کا احساس بھی
اے حبیبِ حَکم آپ ؐ سے مل گیا
 
 ہے سنہرا سبق حسنِ اخلاق کا
اے خلیقِ اعظمؐ آپ سے مل گیا
 
طُفیلؔ شفیع
 گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر
موبائل نمبر؛6081653 600