سرینگر// انتظامیہ نے کہا ہے’’ای آفس‘‘ استعمال کرنے کے دوران ’’ہیکنگ‘ کو خارج از امکاں قرار نہیں دیا جاسکتا۔ آن لائن ای آفس استعمال کرنے والوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ کام کرنے کے دوران محتاط و خبردار رہیں،اور کسی بھی قسم کے خدشے سے متعلق فوری طور پر حکام کو مطلع کریں۔ سرکار کا کہنا ہے کہ سول سیکریٹریٹ میں’ ای آفس ‘کے نفاذ سے جموں و کشمیر میں سرکاری کام و کاج کی کارکردگی میں مجموعی طور پر کافی بہتری آئی جبکہ، اس کے علاوہ جموں اور سرینگرسول سیکرٹریٹ کی فعالیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سرکار کا کہنا ہے کہ ان فوائد کے باوجود ، یہ آن لائن سسٹم کسی دوسرے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کی طرح آن لائن حملوں بالخصوص ہیکنگ کے لیے حساس ہے،جبکہ اس نظام کی حفاظت کو مضبوط کیا جا رہا ہ اور ، ہیکنگ کے خطرات پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔سرکار نے ا تمام ای آفس صارفین کو ممکنہ آن لائن حملوں اور ہیکنگ کی کوششوں کے حوالے سے زیادہ محتاط اور چوکس رہنے کی تاکید کی ہے۔محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے جاری سرکیولر میں تمام’ ای آفس‘ صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آن لائن حملوں اور ’ای ٓفس‘ کی ہیکنگ جیسی مداخلتوں کو ذہن میں رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی فائل کی نقل و حرکت ومنظوری کی فوری اطلاع کریں۔