عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج میں گزشتہ سال نومبر میں پکڑے گئے وائٹ کالر ملی ٹینٹ ماڈیول کے سلسلے میں تلاشی لی۔عہدیداروں نے بتایا کہ این آئی اے کے اہلکاروں کی ایک ٹیم جی ایم سی اننت ناگ پہنچی اور تلاشی لی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تلاشیاں گزشتہ سال نومبر میں ایک ڈاکٹر کے لاکر سے ایک رائفل کی برآمدگی کے سلسلے میں تھیں۔ڈاکٹر عدیل احمد راتھر ان 9 افراد میں شامل تھے جنہیں ملی ٹینسی کے ماڈیول کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر گرفتار کیا گیا تھا جس کی وجہ سے قومی دارالحکومت علاقہ کے فرید آباد سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔حکام نے بتایا کہ دریں اثنا، پلوامہ ضلع کے کوئل کیریوا علاقے میں سیکورٹی فورسز کی تلاشی کارروائیاں جاری تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ملی ٹینٹوںکی موجودگی کے بارے میں انٹیلی جنس ان پٹ کے بعد تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔حکام نے مزید کہا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری یا بازیابی نہیں ہوئی ہے۔