جموں//نیشنل سیکولر فورم کی طرف سے مولانا آزاد میموریل MAMکالج کے احاطہ میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے تا کہ نئے آنے والے طلاب کی رہنمائی کی جا سکے۔ پریس ریلیز کے مطابق رضاکاروں نے طلاب کو درپیش مسائل کے حل کے لئے یہ ڈیسک قائم کیا ہے جس کا بنیادی مقصد نئے طلاب کو فارم بھرنے ، ان کے ساتھ لگنے والے سرٹیفکیٹ اور ان کو اٹیسٹ کروانا، فارم بھرنا جمع کروانا اور فیس دینے میں مدد کرنا شامل ہے۔ این ایس ایف کالج صدر انشو شرما نے کالج انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اٹیسٹ کرنے کے نظام کو آسان بنائیں، اس کے لئے سنگل ونڈو سسٹم قائم کیا جائے تا کہ طلاب کو ایک بلاک سے دوسرے بلاک تک بھاگ دوڑ نہ کرنا پڑے۔ ہیلپ ڈیسک پر موجود رضاکاروں میں سرجیت کمار، تشار، رئیس ، سنجے بلگوترہ، ساجن، ارون پال، گورجیت اور کرن انگرال شامل تھے۔