ادہم پور//ایم ایل اے بنی جیون لال (گدی) نے پروفیسربی پی سنگھ چوہان سرپرست اعلیٰ آل جے اینڈکے گدی سپی ٹرائبس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ہمراہ گورنمنٹ ڈگری کالج ادہم پورمیں کھولے گئے نئے گدی سپی ہوسٹل کادورہ کیا۔اس دوران ہوسٹل طلباء نے گدی سپی ممبراسمبلی اورگدی سپی ٹرائبس ویلفیئرایسوسی ایشن کے عہدیداران کاوالہانہ استقبال کیا۔اس موقعہ پر ایم ایل اے جیون لال نے ہوسٹل میں زیرتعلیم طلباء کے ساتھ بات چیت کی اورگدی سپی سٹوڈنٹس یونین کے ضلع صدرسردارسنگھ نے ہوسٹل طلباء کودرپیش مختلف مسائل کی جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ ہوسٹل اپنی نوعیت کاپہلاہوسٹل ہے جس میں رسوئی کاکوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے طلباء کوپریشانیاں جھیلنی پڑرہی ہیں اوراس مشکل کے طلباء کی تعلیم پرمنفی اثرات پڑرہے ہیں۔انہوں نے ہوسٹل میں سویپروں ،چوکیداروں، وارڈبوائزتعینات کرنے اوردیگرسہولیات فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے یہ بھی مانگ کی کہ اس طرح کاہوسٹل ہرضلع میں کھولاجائے۔گدی سپی طلباء نے نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ اوروزیربرائے قبائلی امورکاجموں میں بھی گدی سپی طلباء کیلئے ہوسٹل کھولنے کے اعلان کیلئے شکریہ بھی اداکیا۔