جموں // ایل بی ایم اسکول روپ نگر میں اندھی بچیوں کے لئے ایک سیمینارمنعقد کیا گیا۔سیمینار میں موجود نیشنل ایگزیکٹیو کونسل کے ممبرانجینئر رشی کول نے ا نتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلائنڈ سکول کی تاریخ میں اس نوعیت کا یہ پہلا سیمینار ہے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اسکول انتظامیہ دن رات ان معزور بچیوں کو تعلیم دینے میں کوشاں ہیں ۔سیمینار میں جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، این ایف بی خواتین ونگ کی چیر مین،اورانجینئر رشی کول موجود تھے ۔