جموں//پانچ روزہ فلم اپرسیشن کورس ( 9؍ مئی سے 13؍ مئی تک) جو فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی چیوٹ آف انڈیا ( ایف ٹی آئی آئی ) پونے نے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ ( ڈی آئی پی آر ) کے اشتراک سے منعقد ہ کورس اختتام پذیر ہوا۔مندروں کے شہر میں پہلی بار ایک فلم اپرسیشن کورس ایف ٹی آئی آئی نے منعقد کیا ۔ ڈائریکٹر ایف ٹی آئی آئی پونے بھوپندر کنتھولا نے ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ منیر الاسلام ، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن نریش کمارو محکمہ اطلاعات کے دیگر اعلیٰ افسران کی موجودگی میں 36شرکأ کو پارٹسپیشن اسناد سے نوازا۔کورس کے دوران شرکا ٔ کو فلم اپرسیشن اور سنیما کے مختلف فنون کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی۔ایونٹ کے دوران کئی معروف بیرونی ملک و ملکی فلمیں اور دستاویزی فلمیں شرکأ کو دکھائی گئیں۔شرکأ کو فلم انڈسٹری کی تاریخ ، فلموں ، فکشن اور نان فکشن ڈاکیومنٹری کی جانکاری ایف ٹی آئی آئی کے ریسورس پنکج سکسینہ ، منیش بھردواج اور جی بی سنگھ دلائی۔اپنے اختتامی خطاب میں ڈائریکٹر ایف ٹی آئی آئی نے کہا کہ ادارہ شارٹ ٹرم کورسز کی ایک سیریز شائقین کے لئے فراہم کرتا ہے جن میں فلم بنانے کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں جانکاری دلائی جاتی ہے اور یہ تفصیلات ان کے ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اطلاعات منیر الاسلام نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کو منعقد کرنے کا بنیادی مقصدریاست کے نوجوانوں میں موجود صلاحیتوں کو نکھارنا اور اُن کے تخلیقی ذہن کو حوصلہ بڑھانا تھا۔ناظم اطلاعات نے کہا کہ محکمہ مستقبل میں اور زیادہ ایسے پروگراموں کا انعقاد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ریاست کے نوجوانوں کو اپنے خیالات اور تجربات کو بانٹنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے ۔انہوں نے اس موقعہ پر اعلان کیا کہ جموں و کشمیر سے 20طلاب کو ایف ٹی آئی آئی پونے میں ایڈوانس ٹریننگ بہت جلد بھیجا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ آئی آئی ایم سی میں ورکنگ جرنلسٹوں کے لئے تربیتی کورسوں اور ماس کمیونکیشن طلاب کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا اہتمام کرے گا۔منیرالاسلام نے مزید کہا کہ محکمہ بہت جلد سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایک چینل شروع کرے گا۔بعد میں کئی ورکنگ میڈیا شخصیات اور ماس کمیونکیشن طلاب نے پانچ روزہ کورس میں حصہ لینے کے تجربات سے سامعین کو روشنا س کیا اور اس تربیتی پروگرام کو ان کے لئے فائدہ مند قرار دیا۔