سری نگر/ گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایشن گیمز میں وُشو کھلاڑی بھانو پرتاپ سنگھ کی جانب سے کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر اُن کی عزت افزائی کی۔اس موقعہ پر انڈین وُشو کھیل کے چیف کوچ کلدیپ ہنڈو بھی موجود تھے۔مشیر نے اس موقعہ پر بھا نو پرتاپ کو مومینٹو پیش کرتے ہوئے جکارتہ ۔ پیلم بانگ( انڈونیشیاء ) میں منعقدہ ایشین گیمز میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے مستقبل میں بھی بھانو پرتاپ سنگھ کی جانب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تمنا ظاہر کی۔وجے کمار نے بھانو پرتاپ سنگھ کی طرف سے کئے گئے مظاہرے کے لئے کوچ کی کاوشوں کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ سوریہ بھانو پرتاپ سنگھ کی بہترین کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے انہیں ڈی ایس پی کے طور ترقی دینے کا معاملہ حکومت کے زیر غور ہے۔