پونچھ//ٹریفک پولیس نے ایس ایس پی ٹریفک دیہی موہن لال کیتھ کی موجودگی میں غلط پارکنگ ، بغیررجسٹریشن کے گاڑیوں ، بغیر پلیٹ موٹر سائیکل سواروں، اوور لوڈنگ کرنے والوں اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف ایک خصوصی مہم چلائی گئی۔ اس دوران 15 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا اورمختلف خلاف ورزیوں میں ملوث 30 سے زیادہ گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے۔ مذکورہ مہم کے دوران ایس ایس پی ٹریفک دیہی موہن لال کیتھ نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے بتایا کہ وہ عام لوگوں کو کوڈ کے بارے میں آگاہ کریں۔انہوں نے ڈرائیوروں کو بھی حکومت کی طرف سے دی گئی گائیڈ لائن پر عمل کرنے کوکہا۔ موصوف نے تمام والدین سے التجا کی کہ وہ اپنے نابالغ بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ والدیں بچوں کی زد کے آگے جھک جاتے ہیں اور انھیں گاڑیاں اور بائیک وغیرہ چلانے کی اجازت دیتے ہیں اور پھر بجے حادثات کو شکار بنتے ہیں اور والدین کو عمر بھر پچھتانا پڑتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک پولیس کا تعاون کریں۔