جموں//ایس ایس اے ٹیچروں کی تنخواہوں کوڈی لنک کرنے کے مطالبہ کولے کر رہبرتعلیم ٹیچروں کی کام ہڑتال چوتھے روزبھی جاری رہی۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں سینئرنائب چیئرمین جے کے رہبرتعلیم ٹیچرس فورم بھوپندرسنگھ نے کہاکہ آرای ٹی ٹیچروں گذشتہ چاردنوں سے ہڑتال پربیٹھے ہوئے جس کیلئے حکومت اورمتعلقہ حکام کاغیرمناسب رویہ ذمہ دارہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری ریاست میں ایس ایس اے کے تحت 41 ہزارٹیچر کام کررہے ہیں جوگذشتہ چارمہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں،اس کے علاوہ نئے مستقل ہوئے آرای ٹی ٹیچروں کے واجب الاداایرئیرزبھی نہیں دئے جارہے ہیں اوراس کے ساتھ ہی ریاست بجٹ سے ایس ایس اے ٹیچروں کی تنخواہیں غیرمنسلک کرنے کی مانگ بھی پوری نہیں کی جارہی ہے جس کے سبب اساتذہ سڑکوں پرآکراحتجاج کرنے کیلئے مجبورہیں۔بھوپندرسنگھ نے کہاکہ سابق وزیرخزانہ نے اعلان کیاتھاکہ ایس ایس اے ٹیچروں کی تنخواہیں ریاستی بجٹ سے ڈی لنک کی جائیں گی لیکن حکومت ایساکرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیچرفورم کی چارروزہ کام چھوڑہڑتال کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکے ہیں اورآئندہ کالائحہ عمل سرینگرمیں ایگزیکٹیوممبران کی میٹنگ کے دوران طے کیاجائے گا۔