جموں //تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ1994 کے ایس آر او43 کے فوائد سکولی تعلیم محکمہ کے رہبر تعلیم اساتذہ کو بھی حاصل ہونے چاہئیں۔اس بات کا اظہار وزیر نے متعلقہ محکمہ کے افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ میٹنگ میں سپرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم اصغر سامون، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی خورشید احمد شاہ، سیکرٹری سکولی تعلیم فاروق احمد شاہ، سیکرٹری قانون عبدالمجید بٹ، چیئرمین سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن پروفیسر وینا پنڈتا کے علاوہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں ادیب ماہر، ادیب کامل اور ادیب فاضل ڈگری کے معاملات پر بھی غور و خوض ہوا۔میٹنگ کے دوران وزیر نے جموں / کشمیر کے ناظم تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ سرکیولر04-edu of 2012 پر چند ترجیحات کے ساتھ من وعن عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔