ایس آئی یو کی طرف سے این آئی اے عدالت میں ۔13 معاونین کیخلاف چالان پیش، ایک کا رہائشی مکان ضبط

ارشاد احمد

سرینگر//سرینگر پولیس کے ایک خصوصی تحقیقاتی یونٹ (SIU) نے جمعہ کو TRF سے مبینہ طور پر منسلک 13 افراد کے خلاف NIA عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔”تفصیلات کے مطابق، کیس ایف آئی آر نمبر/2022 127 آرمز ایکٹ سیکشن 7/25 اور سیکشن یو اے پی ایکٹ کے تحت پارم پورہ تھانے میں معتبر معلومات پر قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت درج کیا گیا تھا۔

 

پولیس بیان کیمطابق برتھنہ، قمرواری علاقے کے چند رہائشی مکانات میں ٹی آر ایف (ایل ای ٹی کے آف شوٹ) کے سرگرم دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں معلومات ملنے کے بعدپولیس نے مقدمے میں ابتدائی طور پر چھ ملزمان کو گرفتار کیا اور ایک اور ملزم (فعال ملی ٹینٹ) شارق وانی کو بعد میں گرفتار کیا گیا۔”سات (7) ملزمان عدالتی تحویل میں مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ مقدمے کے تین ملزمان (فعال ملی ٹینٹ) مختلف مقابلوں میں مارے گئے۔ جبکہ تین (3) دیگر ملزمان باسط، مومن اور عمیس سرگرم عسکریت پسندوں کے طور پر مفرور ہیں۔” پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمین نے سرگرم عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط استوار کر رکھے تھے اور مجرمانہ سازش کے تحت انہوں نے سرینگر میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر سازش کی تھی۔پولیس نے کہا، “یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ مذکورہ ملی ٹینٹوں کو رہائشی مکانات میں پناہ دی گئی تھی،” ۔پولیس نے کہا، “ان تمام مکانات کو یو اے پی اے ایکٹ کے سیکشن 25 کے تحت منسلک کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔