درہال //ایتی سے درہال کو جانے والی متبادل سڑک پر کھڈے بھرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔یہ سڑک چٹیاڑ سے ہوتے ہوئے درہال سڑک کے ساتھ لنک ہوتی ہے جو درہال کو جانے والی سڑک کا متبادل بھی سمجھی جارہی ہے ۔ روڈ کی خستہ حالی کودیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے پیچنگ کا کام شروع کروایا ہے جس پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیاہے ۔ انہوںنے ڈپٹی کمشنر راجوری کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عوام درہال کو سب سے بڑی مشکل سڑک کی خستہ حالی کے سبب ہورہی ہے جس کے ازالہ کے لئے کام شروع کیا گیا جو خوشی کی بات ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کی بھی ستائش کرتے ہوئے امید جتائی کہ محکمہ سنجیدگی سے سڑک کے کام کو مکمل کرے گا۔