جموں/ /اکھل بھارتیہ دھرم پراشر سیوا سمتی جموں و کشمیر ریلوے سٹیشن پر گزشتہ اتوار سے امر ناتھ یاتریوں کے لئے لگا تار بھنڈارہ کا اہتمام کر رہا ہے ۔ بھنڈارہ کے افتتاح پرموقعہ پر نیشنل مزدور کانفرنس صدر سبھاش شاستری مہمان خصوصی تھے جب کہ سمتی کے نیشنل کو آرڈنیٹر سنیل شرما ،جنرل سیکریٹری اور ایڈوئزر شری بھایر دیو اتھان ٹرسٹ رمیش شرما اور بی ایس جموال سابق ڈی سی، سماجی کارکن سونتر بخشی ،رانی دیوی رمیش شرما اور دیگرموجود تھے۔اس موقعہ پر شاستری نے کہا کہ ڈوگرہ کلچر کی فلاسفی ہے ’’اتھتھی دیوہ بھاوا‘‘سمتی کی جانب سے سوسائٹی کیلئے کام کرنے کا جذبہ ہے ۔شاستری نے یاترا کو کامیاب کرنے کیلئے ریاست کے لوگوں کو سراہااور اکھل بھارتیہ دھرم پر اشر سیوا سمتی کی جانب سے لنگروں کے اہتمام کو سراہا۔اس موقعہ پر روہت سینی ،وکی بڈیال،اجے کمار،سمن دیوی،سورناندیوی ،شروتی نندہ،راجیش ورما اور دیگر موجود تھے۔