نئی دلی //کرناٹک کے کلبرگی ضلع واقع افضل پور تعلقہ میں ونٹیلیٹر پر رہے چار کووڈ مریضوں کی منگل کی صبح موت ہو گئی۔ اس کے پہلے پیر کو چامراج نگر میں آکسیجن کی کمی کے سبب 24 کورونا وائرس مریضوں کی مبینہ طور پر موت ہو چکی ہے۔ مہلوکین کے کنبہ کے مطابق وہ سبھی 70 سال سے اوپر کے تھے اور اتوار کی شام کو کووڈ سے متعلق پیچیدگیاں بڑھ گئی تھیں اور مبینہ طور پرآکسیجن کی کمی کے سبب موت ہو گئی تھی۔حالانکہ ضلع افسران نے کہا کہ سبھی چار مریضوں میں کوموربٹیز کا مسئلہ تھا اور سنگین پیچیدگیوں کے سبب ان کی موت ہو گئی تھی۔ لیکن انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کلبرگی سے آکسیجن خریدنے میں تین سے چار گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی، جہاںآکسیجن جمع ہے۔