سرینگر//فورڈ کے بااختیارڈیلرآٹوونگس نے فورڈ کی خاص گاڑی ایکوسپورٹس ایس ای کی اپنے کارپوریٹ دفتر پرنقاب کشائی کی۔اس موقعہ پرپولیس تھانہ باغات کے سب ڈویژنل پولیس افسر اظہررشیدمہمان خصوصی تھے۔ان کے ہمراہ سٹیشن ہیڈ افتخار،آٹوونگس فورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرعاشق حسین وانی،ڈائریکٹر آٹوونگس اظہر مجیدمیر کے علاوہ آٹوونگس کی منیجمنٹ کے اعلیٰ عہدیداراور گاہک موجودتھے۔اس موقعہ پرآٹوونگس کے منیجنگ ڈائریکٹرعاشق حسین وانی نے کہا کہ ہمیں فورڈ ایکو سپورٹ ایس ای کی نقاب کشائی کرنے پرخوشی محسوس ہورہی ہے جوفورڈایکوسپورٹ کی خصوصی پیش کش ہے۔ فورڈایکوسپورٹ ایس ای میں کئی خصوصیات ہیںجیسے یہ گاڑی پٹرول اورڈیزل متبادلوں میں دستیاب ہے۔ایکوسپورٹ کے ساتھ ٹائرپنکچر ٹھیک کرنے کا سامان بھی ہے اوراس میں کوئی سپیئر وہیل بھی نہیں ہے ۔ ایکوسپورٹ ایس ای کے فرنٹ کروم فرنٹ گرل ہے اورآٹومیٹک ای سی ہیٹر کے سمیت ہے ۔اس کے علاوہ اسمیں ایمرجنسی بریک،کیمرہ،الیکٹرانک سٹیبلٹی کنٹرول ،ٹریکشن کنٹرل اوردیگر خصوصیات ہیں۔