مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں آوارہ مویشیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تاجروں و عام راہگیروں کیلئے مصیبت کا باعث بنتی جارہی ہے ۔تاجروں نے بتایا کہ مویشیوں کے مالکان ان کو کنٹرول میں نہیں رکھتے جبکہ کھلے عام قصبہ میں چھوڑ دئیے جاتے ہیں او ر مذکورہ مویشی ان کا ساز و سامان تباہ کرنے کیساتھ ساتھ قصبہ میں گندگی کی وجہ بنتے ہیں ۔غور طلب ہے کہ قصبہ میں روزانہ درجنوں کی تعداد میں مویشی سڑکوں ،گلیوں اور دکاندوں کے آگے بیٹھے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور عام راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔تاجروں و مکینوں نے سب ڈویژن انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ مویشیوں پر قابو پایا جائے اور ان کے مالکان کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قصبہ کا نظام خراب نہ ہو ۔