مینڈھر// مینڈھر کے کوٹاں علاقہ میں ایک آلٹو گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں ایک خاتون سمیت چار لوگ زخمی ہو ئے ہیں جن میں سے ایک زخمی شخص کو نازک حالت میں ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیاہے۔حادثے کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگ فوری طور موقعہ پر پہنچ گئے اور زخمی افراد کو گاڑی سے نکال کر سب ضلع ہسپتال مینڈھر پہنچایا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔زخمیوں کی پہچان عابد حسین ،محمد خان، گل جان اور عبد الرحمان کے طور پر ہوئی ہے جن میں سے عابد حسین کو ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا ہے۔یہ آلٹو گاڑی دھارگلون سے مینڈھر آ رہی تھی کہ راستے میں کوٹاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس سلسلہ میں مینڈھر پولیس مقدمہ درج کر کے کاروائی کر رہی ہے۔