جموں//ہندوستانی آرمی چیف جنرل نروانے جموں کے دو روزہ دورے پر پہنچ گیا ہے جہاں وہ پورے علاقے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ کے علاوہ پونچھ میں 8روز سے جاری انکونٹرکا جائزہ لیں گے ۔ جموںکے پونچھ راجوری سیکٹر میں بڑھتی ہوئی جنگجویانہ کارروائیوں اور علاقے میںگزشتہ آٹھ روز سے جاری جھڑپ کے بیچ ، آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے دو روزہ دورے پرپیر کے روز اچانک جموںپہنچ گئے ہیںجہاںوہ خطے میں مجموعی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جموں میں سیکورٹی کی صورتحال ،پونچھ میں جاری آپریشنز کا جائزہ لیں گے۔جنرل ایم ایم نروانے جموں خطے کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں جی او سی وائٹ نائٹ کور سیکورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں اپ ڈیٹ دیں گے۔ چیف سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کریں گے اور زمین پر موجود فوجیوں اور کمانڈروں سے بات چیت کریں اور زمین پر فوجیوں اور کمانڈروں سے بات چیت کرے گا۔ آرمی چیف کو سینئر آرمی افسران اور مقامی فارمیشن کمانڈر لائن آف کنٹرول کے ساتھ سیکورٹی گرڈ اور اندرون ملک عسکریت پسندی کے خلاف آپریشن کے بارے میں آگاہ کریں گے۔