جموں//نیشنل ڈیولپمنٹ فائونڈیشن اورمحکمہ پی ایچ ای کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج پلوڑہ میں سیمینارکاانعقاد کیاجس کامقصد آبی وسائل کی حفاظت اوران کوصاف ستھراررکھنے میں نوجوانوں کاکیارول ہے،کو اُجاگرکرناتھا ۔اس موقعہ پرنسپل ڈگری کالج پلوڑہ پروفیسرآشاگپتا مہمان خصوصی جبکہ ایگزیکٹیوانجینئر پی ایم ای جموں سٹی انجینئرہمیش مچنندا تھے۔سیمینارمیں مقررین نے پانی اورآبی وسائل کی اہمیت اورحفاظت پرخیالات کااظہارکیا۔ اس موقعہ پر روہت اورسوہن ملک نے بالترتیب پہلی اوردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ممتازنے تیسرامقام حاصل کیا۔ اس دوران پروفیسرسنیتاگپتا،ڈاکٹرمیناکشی بندرال اور مس سبینا نے جج کے طورپرفرائض انجام دیئے ۔اختتام پرپرنسپل ڈگری کالج اورایگزیکٹیوانجینئر نے طلباء پرزوردیاکہ وہ آبی وسائل کی حفاظت کرنے کیلئے اپنارول نبھائیں ۔انہوں نے کہاکہ ہماری لاپرواہی کی وجہ سے آبی وسائل بشمول تالاب اپناوجودکھورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بارش کے پانی کوجمع کرنے کیلئے بھی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے اوراردگردکے ندی نالوں کوصاف رکھاجائے۔