دبئی//کورونا کی دوسری لہر سے بپا قہر کے بعد تیسری لہر میں حالات قابو میں رکھنے کے لیے ہندوستان تیاریوں میں سرگرم ہے ۔ ایسے میں ٹی-20 عالمی کپ ہندوستان سے باہر ہونا طے لگتا ہے ۔ اس کے پیش نظر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) یکم جون کو اپنی ایگزیکیٹیو بورڈ کی میٹنگ میں عالمی کپ کے انعقاد کی جگہ کے سلسلے میں فیصلہ کر سکتا ہے ۔ وہیں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی میٹنگ سے دو دن پہلے 29 مئی کو اپنی ایمرجنسی اسپیشل جنرل میٹنگ (ایس جی ایم) بلائی ہے ۔ پوری امید ہے کہ بی سی سی آئی کی اس میٹنگ میں یکم جون کو ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ میں اپنا موقف رکھنے کے سلسلے میں بات ہو سکتی ہے ۔ در اصل ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان رواں مہینے کے آغاز میں آئی پی ایل کے بیچ میں ہی ملتوی ہونے کے بعد سے بی سی سی آئی کے ٹی-20 عالمی کپ کی میزبانی کے دعوے کمزور پڑتے نظر آ رہے ہیں۔ ادھر مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے افسران مشترکہ طور پر وبا کی ممکنہ تیسری لہر کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایسے میں آئی سی سی کے ڈائریکٹر اور مینیجر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ٹی-20 عالمی کپ کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شفٹ ہونے کے امکان پر ذرائع نے کہا،‘آئی سی سی حالات سے بے خبر نہیں ہے لیکن ایگزیکیٹیو بورڈ میں کیا فیصلہ ہوگا، اس کا کئی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے ’۔ قابل ذکر ہے کہ یو اے ای کو 18 اکتوبر سے 15 نومبر کے درمیان ٹی20 عالمی کپ کے لیے ریزرو جائے انعقاد کے طور پر رکھا گیا ہے ۔ یو این آئی،ایم اے ۔