سرینگر// انسپکٹر جنرل رجسٹریشن کو محکمہ عمومی انتظامی نے بدھ کو لداخ تبدیل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ اس سلسلے میں عمومی انتظامی محکمہ نے جو حکم نامہ جاری کیا، اس میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر 1994بیچ کے آئی اے ایس افسر پون کمار ،جو کہ جموں کشمیر میں انسپکٹر جنرل رجسٹریشنز تھے، کو تبدیل کیا گیا اور مرکزی زیر انتظام خطہ لداخ انتظامیہ کو انکی خدمات سونپ دی گئی۔