جموں //آئی آر پی کی 14ویں بٹالین اور سی ٹی سی سنجواں کی جانب سے منگل کے روز یہاں آرمڈ پولیس کمپلیکس چھنی ہمت اور کمانڈو تربیتی سنٹر سنجواں میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیاگیا ۔ ماحول دوستانہ پہل کا تصور آئی آر پی 14ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ سکھدیو راج نے آرمڈ کمپلیکس چھنی ہمت اور سی ٹی سی سنجواں کو سر سبز بنانے کے مقصد سے کیا تھا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ایس ایس پی سکھدیو راج نے درختوں کی شجر کاری سے ماحول کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر تفصیلی خطبہ دیا۔انہوں نے زور دیکر کرہ ارض کو بڑھتے آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے شجر کاری پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ درختوں کے کٹائو سے زمین کاکٹائو اور ہوا میں آلودگی پیدا ہوتی ہے،جو کہ انسانی زندگی کیلئے خطر ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر جامع شجر کاری کی جائے۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہا گر ہمیں سماج کو صحت مند اور بیماریوں سے پاک بنانا ہے ،تو ہمیں شجر کاری کو ایک لازمی موضوع بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں درختوں کا گرنا ایک بڑا مسلہ ہے اور شجر کاری اور اسکی دیکھ بھال کرنا اس مدعے پر بیداری پیدا کرنے میں اہم ہے۔محکمہ جنگلات کے مطابق ہر ایک گرتے پودے کے بدلے میں 10درختوں کی شجر کاری کرنا لازمی ہے ،تاکہ اس خسارہ کو پورا کیا جا سکے۔ اس موقعہ پر چھنی ہمت آرمڈ کم پلیکس او رسی ٹی سی سنجوان میں تقریباً400 پودے لگائے گئے۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میںڈی ایس پی سبھاش چندر، انسپکٹر ڈیک کے بھاردواج، انسپکٹر سدھر سدھوترہ، انسپکٹر مشتاق احمد، پی او وشجیت ٹھاکور، انسپکٹر راجیش شرما و دیگر رینکوں کے اہلکار شامل تھے۔شجر کاری مہم کمانڈنٹ آئی آر پی 14ویں بٹالین ایس ایس پی راجیش بالی کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔