بارہمولہ // شمالی قصبہ بارہمولہ کے اولڈ ٹاون علاقے میں آگ کی ایک ہولناگ واردات میں دو رہائشی مکانات خاکستر ہوئے ۔جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔ اس دوران فائر سروس کی ایک گاڑی خستہ حال سڑک کی وجہ سے لڑک گئی جس کے نتیجے میں گاڑی رہائش مکان پر جاگری جس کے نتیجے میں ایک اور مکان تباہ ہوا اور گاڑی کا ڈرئیور بھی زخمی ہوگیا ۔ یہ واقع پیر کی صبح کو قصبہ بارہمولہ کے شاہ ہمدان کالونی اولڈ ٹاون علاقے میں پیش آیا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آتشزدگی سے عبدالحمید نجار اور نوردین گوجری کے دو رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ ہو گیا ۔ انہو ں نے بتایا کہ اگرچہ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی پوری کوشش کی لیکن دو مکانات خاکستر ہوگئے جس سے لاکھوں روپے مالیت کا املاک تباہ ہوگیا۔ انہو ں نے کہاکہ اگر چہ آگ لگنے کے فورا ً بعد ہی مقامی لوگوں نے فائر سروس محکمہ کوفون کیااور وہ موقع پر پہنچ گے لیکن بدقسمتی سے سڑک کی حالت خراب ہونے سے آگ بجھانے کی گاڑی لڑک گئی اور رہائشی مکان پر جاگری جس کے نتیجے میںغلام محمد وار کا ایک اور مکان تباہ ہوگیا جس دوران گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔ جس کو ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا۔ لوگوں نے متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پرمعاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ۔
اوڑی آتشزدگی واردات | ایک زخمی صدر ہسپتال میں چل بسا
اوڑی/ظفر اقبال/اوڑی میں آگ کی واردات میں زخمی ہونے والے پانچ افراد میں سے ایک نے دم توڑ دیا۔ اتوار کو سلطان ڈھکی اوڑی میں گھاس کے انبارمیں آگ لگنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں 25 سالہ ساجداحمد ولد عبدالرزاق شیخ پیر کو ایس ایچ ایم ایس اسپتال سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔زخمیوں میں تین افراد ایک ہی کنبے سے تعلق رکھتے ہیں جو ابھی بھی ایس ایچ ایم ایس سرینگر میں زیر علاج ہیں۔