سرنکوٹ//تحصیل سرنکوٹ کے علماء نے اوقاف اسلامیہ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی مقامات کی فلاح و بہبود کیلئے نمایاں کام کئے جارہے ہیں ۔امام و خطیب مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ سید بشارت حسین نے اوقاف آفیسر ماجد جہانگیر اور ایڈ منسٹر یٹر پونچھ ریاض آتش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مسجد کی تعمیر کیلئے تین لاکھ روپے دئیے گئے ہیں جبکہ عید گاہ کی تعمیر کے سلسلہ میں بھی معاونت کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاض آتش نے اوقاف اسلامیہ کو مزید مضبوط بنایا ہے جبکہ ان کی قیادت میں ضلع پونچھ میں نمایاں کام کئے گئے ہیں ۔معززین نے بتایا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ضلع پونچھ میں اوقاف اسلامیہ کی کار کردگی معیاری دیکھا ئی دے رہی ہے ۔