یواین آئی
واشنگٹن// براک اوباما نے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دورِ صدارت میں ایران کا معاملہ بغیر کسی میزائل حملے کے حل کیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق صدر اوباما نے کہا کہ انہوں نے ایران سے 97 فیصد افزودہ یورینیم نکلوا لیا تھا اور اس مقصد کے لیے نہ جنگ کی ضرورت پڑی اور نہ ہی فوجی کارروائی کی گئی۔اوباما نے ٹرمپ کی ایران پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کی جانب سے شروع کی گئی جنگ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں نہ بڑی تعداد میں لوگوں کو قتل کرنا پڑا اور نہ ہی آبنائے ہرمز بند کرنے جیسی صورتحال پیدا ہوئی۔سابق امریکی صدر کے مطابق ان کی حکومت نے سفارتی ذرائع سے اپنے مقاصد حاصل کیے ۔