سرینگر// پولیس نے اننت ناگ، کولگام اور سوپور میں7 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منشیات کی بھاری مقدار ضبط کی۔ اننت ناگ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی کہ سنگم میں اعجاز احمد میر اور غلام محی الدین میر منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں جس کے بعد پولیس نے ایس ڈی پی او بجبہاڑہ ، ایس ایچ او بجبہاڑہ ، ڈی او سنگم اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ بجبہاڑہ پر مشتمل ٹیم نے مکان کی تلاشی لی جس کے دوران 60کلو گرام فکی برآمد کی گئی اور دونوں کو گرفتار کر لیا گیا اور پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 188/2021درج کرلیاگیا۔ سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن کولگام نے سمنانہ کالونی کے نزدیک ناکہ کے دوران ایک موٹرسائیکل زیر نمبر JK22B-6962 کو روک کر تلاشی شروع کی جس کے دوران 550گرام چرس بر آمدکی گئی اور دلبر احمد بٹ ساکن کولگام کو گرفتار کر کے اس کیخلاف پولیس اسٹیشن کولگام میں ایف آئی آر زیر نمبر 151/2021 درج کرلیاگیا۔ ادھر سوپور میں الگ الگ دو مقامات پر4 منشیات فروشوں کو گرفتار کیاگیا۔ پولیس اسٹیشن وار پورہ نے وارپورہ سپور میں ناکہ کے دوران دو مشتبہ اشخاص نصر احمد لون اور رئیس احمد پیرکو روک لیا اور ان کی تحویل سے 3168 نشیلی ٹیکے بر آمد کئے ۔پولیس اسٹیشن وار پورہ میں ایف آئی آرزیر نمبر 165/2021درج کرلیاگیا۔ اس دوران نوپورہ بارہمولہ میں پولیس نے دانش بشیر میر اور عادل اشرف نجار کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے SPASMOPROXYVON Plusکے158کیپسول برآمد کئے۔ پولیس تھانہ سوپور میں ایف آئی آر زیر نمبر166/2021درج کرکے تحقیقات شروع کی۔