جموں//انر وہیل کلب جموں کی طرف سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چنچل پادھا سابق آرمی وایئوزویلفیئر ایسو سی ایشن سیکرٹری اور میرج کونسل جموں مہمان خصوصی تھیں۔ سابق صدر کلب پوجا ملہوترہ نے نئے ممبران کا خیر مقدم کرتے ہوئے ممبران کی طرف سے دئیے گئے تعائون کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ریوا شرما نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ اس موقعہ پر محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ممبران نے غزلیں گا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ نئی ٹیم میں صدر للتا گپتا اور سنتوش گپتا نے حاضرین کے تئیں تشکر ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ان لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ انر وہیل کلب جموں انٹر نیشنل وومن کلب کی ہدایت پر کام کر رہا ہے جو کہ 103ممالک میں سرگرم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کلب نے خواتین کی بہبود کے 35پروجیکٹ مکمل کر لئے ہیں۔ نظامت کے فرائض مینا جگی اور نونیت نے اد ا کئے جب کہ شکریہ کی تحریک پریتی نے پیش کی۔