راجوری//ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہدا قبال چوہدر ی کے بانڈی پورہ تبادلے پر ان کے اعزاز میں انتظامیہ اور پریس کلب راجوری کی طرف سے تقاریب منعقد کی گئیں ۔انتظامیہ کے افسران کی طرف سے ضلع صدر مقام میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام محکمہ جات کے افسران شامل ہوئے ۔اس موقعہ پر انہوں نے ڈاکٹر شاہد اقبال کے دور کوسراہتے ہوئے کہاکہ ان کا رویہ بہت ہی مثبت رہا اور راجوری میں بہت ہی اچھے کام کئے گئے ۔دریں اثناء راجوری پریس کلب کی طرف سے تنظیم کے صدر اویناش جسیال کی قیادت میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کے علاوہ ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس ، ڈی پی او عبدالخبیر ، ڈی آئی او محمد شفاعت ،ذرائع ابلاغ کے نمائندگان بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد نے شاہد اقبال کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انہی کی وجہ سے راجوری میں پریس کلب قائم کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ان کی دیرینہ مانگ تھی جس کو موصوف نے شرمندہ تعبیر کیا ۔