جموں //بھاجپا پر خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس مہلا مورچہ کی طرف سے انائو عصمت ریزی واقعہ پر کینڈل مارچ نکالاگیا۔اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ بھاجپا کی حکومت میں ملک بھر میں خواتین غیر محفوظ ہیں اور آئے روز ایسے واقعات رونماہورہے ہیں جو تشویش کا باعث ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھاجپا نے گمراہ کن وعدے کئے ۔ان کاکہناتھاکہ انائو کیس اس کی واضح مثال ہے اوراس سے ظاہر ہوتاہے کہ یوپی حکومت کس درجہ لاپرواہ ہے ۔