جموں //ریاستی سرکار خصوصاً پی ڈی ڈی کہ نکتہ چینی کرتے ہوئے کرانتی دل کے ریاستی صدر پریتم شرما نے ہری مارکیٹ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں بغیر خلل کے بجلی مہیا کرنے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک سے امر ناتھ یاتریوں کو معقول سیکورٹی اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اتوار کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بیشتر یاتری براہ راست کٹرہ کے لئے روانہ ہو اجتے ہیں جبکہ دیگر ماندہ بجلی کٹوتی سے مایوس ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے ہوٹل والوں اور دوکانداروںکو بجلی کٹوتی سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پریس کانفرنس سے انہوں نے کہا کہ اب جبکہ شری امر ناتھ جی یاترا شروع ہو رہی ہے اور یاتریوں نے جموں پہنچا شروع کیا ہے لیکن بجلی کٹوتی اور پینے کے پانی کی قلت سے انہیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے امر ناتھ یاتریوں کو معقول سکورٹی اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے صوبائی انتظامیہ اور دیگ رمتعلقین سے پیل کی ہے کہ وہ امر ناتھ یاترا کے لئے معقول انتظامات کے لئے تیاری کریں ۔انہوں نے یاتریوں کو بیس کیمپ میں ہی بند نہ کرنے اور انہیں کیمپ سے باہر گھومنے پھرنے کی اجازت دینے کو کہا ۔انہوں نے تمام یاتری گاڑیوں کو لکھن پور میں چیکنگ کرنے کے بعد بیس کیمپ سے روانہ کرنے کی اپیل کی، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو پائے۔ انہوں نے کنبھ میلہ کے طرز پر یاترا کے دوران صفائی کرمچاریوں کو تعینات کرنے کی اپیل کی۔راج روپ سنگھ ، وجے کمار، کرنال چند، ترن گپتا، آر کے شرما ،راجن گپتا، انیل شرما ، امت مینیا ، رنکو شرما اور اکھل گنڈوترہ بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔