ہوسٹن// امریکہ کے لوسیانہ صوبہ کے نیوآرلینس شہر میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں دس سالہ ایک لڑکے کی موت ہوگئی اور دو دیگر نابالغ زخمی ہوگئے ۔ نیو آرلینس پولیس کے سپرنٹنڈنٹ شاؤن فرگیونس نے نامہ نگاروں کوبتایا کہ واقعہ کے د وران سر میں گولی لگنے سے ایک دس سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام تقریبا پانچ بجے کے آس پاس پوگر اسٹریٹ کے 2100 بلاک میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ دو دیگر زخمیوں میں پندرہ سال کی ایک لڑکی اورتیرہ سال کا ایک لڑکا شامل ہے ۔ دونوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے ۔ڈبلیو وی یو ای ۔ ڈی ٹی نے شاؤن فارگیوسن کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کے پس پردہ وجوہات کا پتہ نہیں چل سکاہے اور معاملے کی جانچ جاری ہے ۔