اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

ممبئی// امریکی فیڈ ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکان کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے باوجود اندرون اور بیرون ملک سرمایہ کاروں کی دلچسپی مختلف شعبوں میں کام کرنے والی اڈانی گروپ کی اکائی اڈانی انٹرپرائزز کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ مقامی سطح پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی وجہ سے کی گئی خریداری کے باعث آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے واپسی ہوئی۔اڈانی انٹرپرائزز نے بی ایس ای کو بتایا کہ اس کی فالو آن شیئر پیشکش (اے پی او)، بینک سیکیورٹیز، ایل آئی سی، ایچ ڈی ایف سی لائف، ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی، اسٹیٹ بینک آف انڈیا ایمپلائز پنشن فنڈ، ایس بی آئی لائف انشورنس، المہوار کمرشل انویسٹمنٹ، اے بی ایس ڈائریکٹ ایکویٹی فنڈ، بی این پی پریبا آربٹراج، سوسائٹی جنرل، گولڈ مین سیس انویسٹمنٹ ماریشس، کوہسن، جوپیٹر انڈیا فنڈ، ڈوٹیل انڈیا فنڈ اور سوفا سیکورٹی یورپ جیسے سرمایہ کاروں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔اس اطلات کے بعد اڈانی گروپ کے بارے میں ایک امریکی سٹہ باز کمپنی کی طرف سے ایک منفی رپورٹ نے اس کے حصص کی زبردست فروخت کو روک دیا ہے ۔ پیر کو اڈانی انٹرپرائزز کے حصص میں 4.21 فیصد اضافہ ہوا۔ پرجوش سرمایہ کاروں کی خریداری کی وجہ سے آج بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 169.51 پوائنٹس بڑھ کر 59500.41 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 44.60 پوائنٹس بڑھ کر 17648.95 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔