جموں//تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ سمبلی والا اور مشری والا میں دو پلوں کی تعمیر کے سلسلے میں ڈی پی آر تیار کریںتاکہ رنبیر نہر کے اُس پار رہنے والے لوگوں کو سہولیت حاصل ہو۔وزیر موصوف نے یہ ہدایات رائے پور دومانہ کے دورے کے دوران جاری کئے۔ان کے ہمراہ صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت بھی تھے۔وزیرنے کہاکہ ان پلوں کا کام اس برس مکمل کیا جائے گا اور ان کی تکمیل کی بدولت درجنوں دیہات مستفید ہوں گے ۔انہوںنے مزید کہا کہ حکومت نے ریاست میں کلہم ترقی کے سلسلے میں کئی اہم اقدامات کئے ہیں جن میں دیہی اور دور دراز علاقوں کو سڑک رابطے فراہم کرنا بھی شامل ہے۔مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے لوگ وزراءسے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ نعیم اختر نے لوگوں کو یقین دلایاکہ ان پلوں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ان مسائل پر غور کیا جائے گا۔اس موقعہ پر ایک عوامی اجتماعی سے خطاب کرتے ہوئے بالی بھگت نے کہا کہ حلقہ انتخاب رائے پور ۔ دومانہ میں رہنے والے لوگوں کی طرز زندگی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں کئی ترقیاتی اقدامات کئے گئے ہیں۔