کشتواڑ//اسلامیہ فریدیہ ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ میں اوقاف اسلامیہ کشتواڑ کی جانب سے شاہ اسرارالدین بغدادیؒ کے عرس پر سیرت النبیؐ کانفرس کا اہتمام کیاگیا جس میں جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علمائے کرام نے شرکت کی۔ عوام کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔دس بجے سے دوپہر ا یک بجے تک منعقدہ اس پروگرام میں پیر مجتبیٰ ،یاسر ندوی، مفتی نور حسین ، امام جامع فاروق کچلو و ایڈمنسٹریٹراوقاف اسلامیہ نے شرکت کی اور شاہ اسرالدین ؒکی زندگی پر روشنی ڈالی جبکہ اوقاف اسلامیہ کشتواڑ کی جانب سے انتظامات کئے گئے تھے ۔