مینڈھر //ضلع ترقیاتی کونسل ممبر منکوٹ چوہدری عمران ظفر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بلنوئی علاقہ میں محکمہ شیپ ہسبنڈی کے فارم پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ان کیساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے کہاکہ وہ نہیں جانتے کہ ڈی ڈ ی سی ممبر کیا ہواتے ہیں ۔یہاں جاری ایک بیان میں ضلع ترقیاتی کونسل ممبر نے کہاکہ منکوٹ کے سرحدی علاقہ میں قائم کر دہ شیپ فارم پر تعینات اسسٹنٹ ڈائر یکٹر علاقہ کی خواتین کیساتھ بدتمیزی کررہا تھا جس کیلئے انہوں نے مذکورہ فارم کا دورہ کیا اور عام لوگوں کو بغیر کسی وجہ سے ہراساں کرنے کا نوٹس لیا تاہم فارم پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے انکے ساتھ مبینہ طورپر بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسر ہی ان کو کسی بھی معاملہ میں پوچھ سکتے ہیں ۔ضلع ترقیاتی کونسل ممبر نے ڈی سی پونچھ سے کہاکہ اس سلسلہ میں تحقیقات کروائی جائے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے بتایا کہ اگر اس سلسلہ میں کوئی تحریری شکایت موصول ہو تی ہے تو اس سلسلہ میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔