استاد ہمارے

محمد اسد اللہ
  استاد یہ قوموں کے ہیں معمار ہمارے
ان ہی سے ہیں افراد ضیا بار ہمارے
 جینے کا سلیقہ بھی ہمیں ان سے ملا ہے
احساسِ عمل ،فکر بھی ان ہی کی عطا ہے
ان ہی کی ہے تعلیم جو عرفانِ خدا ہے
ان ہی سے معطر ہوئے افکار ہمارے
 استاد یہ قوموں کے ہیں معمار ہمارے
 تاریک ہوں راہیں تو یہی راہ سجھائیں
اسرارِ دو عالم سے یہ پر دوں کو اٹھائیں
سوئی ہوئی قوموں میں یہ ہمت کو جگائیں
رہبر بھی یہ ہمدم بھی یہ غم خوار ہمارے
 استاد یہ قوموں کے ہیں معمار ہمارے
 اک نور کا مینار لبِ ساحل ِ دریا
 اک مشعلِ بیدار سر ِ وادیِ صحرا
ہے ظلمتِ آ فاق میں بس ایک ستارہ
ہے دست نگر ان کے ہی شہکار ہمارے
 استاد یہ قوموں کے ہیں معمار ہمارے
پتہ۔۳۰ گلستان کالونی ۔ناگپور۴۴۰۰۱۳
موبائل نمبر۔9579591149
ای میل۔[email protected]