جموں//ریاسست کی کثیر اللسانی معروُف ادبی تنظیم ادبی کُنج جے اینڈ کے کیلئے یکّم جولائی ایک خاص اہمیّت رکھتا ہے۔ جو اُردوُ زبان و ادب کی معروُف شخصیّت اورادبی کُنج کے روُحِ رواں فاؤنڈر صدر شام طالبؔ کا یوُمِ پیدائش ہے ۔ اِس موقعہ پر تنظیم کے ادبی مرکز کِڈ ذی سکوُل تالاب تِلّو جموں میںایک خصوُصی ادبی و مُبارکبادی نِشست کا اہتمام کِیا گیا۔ جِس کی صدارت کے فرائض سینئر جرنلسٹ اور نامور ادیٖب و شاعر اوم آرشؔ دلموترہ نے سر انجام دِئے، جبکہ نِشست کی نظامت کے فرائض اُردوُ غزل گو شاعرعبدال جبّار بٹ نے ادا کِئے۔اَس موقعہ پر نِشست کا آغاز کرتے ہوئے تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ نے ایک تحقیقی اُردوُ مضمون ’شام طالبؔ اور ادبی کُنج‘ پیش کِیا۔ اُردوُ زبان میں ہی ایک مضمون ’اُردوُ زبان و ادب کے شیدائی شام طالب‘ؔ پیش کرکے آج کی کاروائی کو چار چاند لگائے ۔اِن دونوں مضامین میں صدرِ
شام طالبؔ کی زندگی میں ادا کئے گئے اُن کے ادبی کردار پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی۔اِس نِشست کے شعری دوَر میں تنظیم کے معروف گلوکار چمن سگوچ نے اپنی پُر کشِش آواز میں اپنا ایک خصوُصی گیٖت ’ادبی کُنج کی پہچان شام طالبؔ کے ارمان‘ پیش کرکے حاضرین کو جی بھر کر محظوظ کِیا۔اِس دوَر میں دیگر شعرا حضرات نے اپنے دیگر کلاام کے ساتھ شام طالب کی شخصیت پر بھی اپنا اپنا کلام پیش کِیا۔نِشست میںچیئرمین نے اعلان کِیاکہ 14جولائی کے روز ادبی کُنج کی طرف سے ایک خصوُصی تقریب کا اہتمام کِیا جائے گا۔ نِشست میںحِصہ لینے والے شعراء حضرات کے اِسم گرامی اِس طرح ہیں:۔ آرشؔ دلموترہ، سرور چوہان حبیٖبؔ، عبا الجبّارؔ بٹ۔چمن سگوچ۔ کے آرساتھی سلگوترہ ،ایس کے گُپتاؔ،اسپرشؔ شرما،، سنجیو کُمار اور شام طالبؔ۔ اِس تقریب کااِختتام تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔