جموں//کثیر اللسانی ادبی تنظیم ’ادبی کنج جموں کی ایک میٹنگ کڈذی سکول تالاب تلو میں منعقد ہو ئی ۔نوجوان شعراء کے کلام کے جائیزہ اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے منعقد کی گئی اس میٹنگ میں کشمیر و اردو زبان کے شاعر بشیرالحق بشیر بطور مہمان خصوصی شامل ہو ئے ۔میٹنگ کے دوران تنظیم کے صدر شام طالب اور اہم رکن آرش دلمو ترہ نے اسلوب غزل اور نثر کے مختلف پہلووں پر نوجوان قلم کاروں کو مفید مشورے دئیے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر کے کہ ’ادبی کنج جموں ‘گزشتہ 44برسوں سے اردو زبان کی ترقی کے علا وہ اپنی ادبی سرگرمیوں کیلئے سرگرم ہے ۔اس موقعہ پر آرش دلمواترہ نے ڈوگری تحلیق ’ہم تمہیں بھولیں کیسے ‘اور شام طالب نے اردو پیپر ’صدائے اردو‘پیش کیا ۔ادبی نشست کے دوران تنظیم کے گلو کار چمن سگوچ نے پنجابی گیت اور ساحر لدھیانوی کی غزل بھی پیش کی گئی ۔