جموں //نیشنل کا نفرنس سنیئر لیڈر اور سابقہ ریاستی وزیر اجے سڈوترہ نے جموں بس اسٹینڈ پر ہوئے گرینڈ دھماکے میں زخمی ہو ئے افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں فراہم کی جارہی سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس دوران انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ زخمیوں کے ہر ممکن علاج کےلئے سہولیات فراہم کرنے کے علا وہ حملے میں ملو ث افراد کو سخت سے سخت سزا دے تاکہ آئندہ ایسا واقعات دوبارہ سے پیش نہ آئیں۔انہوں نے جموں کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ آپسی بھائی چارے کو قائم رکھتے ہوئے سماج دشمن عناصر کی چالوں کو ناکام بنائیں ۔موصوف نے کہاکہ جو سماج دشمن عناضر جموں میں ایسے واقعات میں ملوث ہیں وہ ایسی ورداتیں انجام دے کر فرقہ ورانہ تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔این سی لیڈر نے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ وہ دھماکے میں مرنے والوں کےساتھ ساتھ زخمیوں کو ریلیف فراہم کرئے ۔