مینڈھر//کشمیر عظمیٰ میں مینڈھر میں ناکارہ پڑے ہینڈ پمپوں کی خبر کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر مینڈھر میں ناکارہ پڑے ہوئے ہینڈ پمپوں کو صاف کرکے انہیں قابل استعمال بنا نے کا عمل شروع کیا گیاہے۔مینڈھر میں درجنوں ہینڈ پمپ کئی سال سے ناکارہ پڑے ہوئے تھے جس کی وجہ سے موسم گرما میں لوگوں کو پانی کے بحران سے دوچار ہوناپڑتاتھالیکن اب پانی کی سپلائی میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے جس پر عوام نے انتظامیہ کا شکریہ اداکیاہے۔ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو کی ہدایت پر مینڈھر میں کئی مقامات پر خراب پڑے ہینڈ پمپوں کو ٹھیک کرنے کا سلسلہ شروع کیاگیا جس پر عوام نے خوشی کااظہار کیاہے۔عوام کاکہناہے کہ وہ کئی سال سے ان خراب ہینڈ پمپوں کے ٹھیک کروانے کی اپیل کرتے آئے ہیں لیکن کسی نے کوئی توجہ نہیں دی مگر کشمیر عظمیٰ کی خبر کے بعد یہ کام شروع ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ سبھی ناکارہ پمپوں کو ٹھیک کرنے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ آئندہ موسم گرما میں لوگوں کو پریشانی سے نجات مل سکے اور پانی کی فراہمی بغیر کسی پریشانی کے جاری رہ سکے۔